16 اکٹوبر سے آن لائن درخواستوں کی وصولی، 14 نومبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔12 ۔اکٹوبر(سیاست نیوز) انڈو۔تبتین بارڈ پولیس فورس میں موجود طبی عہدیداروں کے تقررات کے سلسلہ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ٹی بی پی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاگیا مختلف جائیدادیں جیسے سوپر اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسرس(سیکنڈ ان کمانڈ) اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسرس( ڈپٹی کمانڈنٹ) اور میڈیکل آفیسرس (اسسٹنٹ کمانڈنٹ ) کے عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ اہل امیدواروں کو آن لائن درخواست داخل کرنی ہوگی اور 16 اکٹوبر سے درخواستوں کی آن لائن وصولی کا آغاز ہوگا جبکہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 14 نومبر مقرر ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سوپر اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسرس کی جملہ 5جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے جن میں 4جائیدادیں جنرل زمرہ میں رکھی گئی ہیں جبکہ 1جائیداد او بی سی زمرہ میں محفوظ ہے۔ اسی طرح اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسرس کے لئے جملہ 176جائیدادیں موجود ہیں جن میں 72جائیدادیں جنرل زمرہ میں رکھی گئی ہیں اور ایس سی امیدواروں کے لئے 26‘ایس ٹی امیدواروں کے لئے12‘ اوبی سی امیدواروں کے لئے 49اور معاشی اعتبار سے پسماندہ طبقات EWS کے لئے 17 جائیدادوں کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ میڈیکل آفیسرس کی جملہ 164جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جن میں 68 جائیدادیں عام زمرہ میں رکھی گئی ہیں اس کے علاوہ 28 جائیدادیںایس سی طبقہ کے لئے محفوظ ہیں ‘ 14جائیدادوں کو ایس ٹی طبقہ کے امیدواروں کے لئے محفوظ کیاگیا ہے ‘اوبی سی امیدواروںکے لئے 42 جائیدادوں کو اور 12 ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے لئے جائیدادوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ ان جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لئے خواہشمند امیدوار www.recruitment.itbpolice.nic.in پر اعلامیہ ملاحظہ کریں جس میں انہیں مختلف عہدوں کے لئے درکار اہلیت اور ان عہدوں پر تقررات کے بعد حاصل ہونے والی تنخواہ کے سلسلہ میں تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں اور درخواست کے ادخال کے آغاز کے سلسلہ میں لنک بھی اسی ویب سائٹ پر موجود رہے گا جہاں آن لائن درخواستوں کے ادخال کی سہولت تمام اہل امیدواروں کے لئے دستیاب رہے گی۔3