انڈیا کے کرونا وائرس کے معاملات18985درج‘ مرنے والوں کی تعداد603تک پہنچ گئی ہے

,

   

ئی دہلی۔ ہندوستان میں کرونا وائرس کے معاملات منگل کے روز18985تک پہنچ گئے ہیں‘ وزرات صحت اورخاندانی بہبود نے اس کی جانکاری دی ہے۔

شام کے وقت میں دی گئی تفصیلات کے مطابق وزرات صحت نے کہاکہ اس میں سے 15122سرگرم معاملات میں 603کی موت ہوگئی ہے۔

جوائنٹ سکریٹری ہلت لاؤ اگروال نے یومیہ میڈیا تفصیلات کے دوران ”اب تک کم سے کم 3259لوگ بحال ہوئے ہیں۔آج کا ہمارا بحالی کا تناب سب سے زیادہ17.48ہے“۔

کرونا وائرس کے 4669معاملات کے ساتھ مہارشٹراملک کی سب سے بدحال ریاست ہے اس کے بعد دہلی میں 2081معاملات درج کئے گئے ہیں۔ قومی راجدھانی میں 47اموات کرونا وائرس سے ہوئی ہیں۔

درایں اثناء راجستھان میں 1576معاملات اور25اموات وہیں تامل ناڈومیں 1520معاملات اور17اموات اب تک درج کئے گئے ہیں۔تاہم چار اضلاع ماہی(پانڈیچری)‘ کوڈاگو(کرناٹک)‘ پواری گورحال(اتراکھنڈ) اور پرتاب گڑھ(راجستھان) میں پچھلے28دنوں میں کوئی نیا معاملہ درج نہیں کیاگیاہے۔

اگروال نے کہاکہ ”یہاں پر 23ریاستوں او ریوٹیز میں سے 61نئے اضلاع درج کئے گئے ہیں جہاں سے پچھلے14دنوں میں ایک بھی کرونا وائرس کا نیا معاملہ درج نہیں کیاگیاہے۔

چار نئیاضلاع بھی اس میں درج کئے گئے ہیں مہارشٹرا سے لاتور‘ عثمان آباد‘ ہنگولی اور وشیم اضلاع کے نام شامل ہیں“