انڈیگو طیارہ کے انجن کو ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی

   

نئی دہلی : انڈیگو ایرلائن کے ایک طیارہ کو آج دہلی ایرپورٹ پر ٹیک آف کو ترک کرتے ہوئے نیچے اتار لینا پڑا ۔ طیارہ بنگلورو کیلئے اڑان بھرنے رن وے پر چل پڑا تھا کہ یکایک اس کے ایک انجن کو آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کے ویڈیو وائرل ہوگئے۔ اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر فلائیٹ 6E-2131 کو ترک کرتے ہوئے مکمل ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا۔ ایک مسافر پرینکا کمار نے ٹوئیٹر پر واقعہ کا ویڈیو پوسٹ کیا جس کے مناظر دل دہلادینے والے ہیں۔ تادم تحریر اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کم لاگتی ایرلائنس جیسے اسپائس جیٹ اور انڈیگو میں کئی حادثے پیش آئے ہیں۔