انڈیگو کے 2 طیارے ہوا میں ٹکرانے کے بعد واقعہ کی کسی کو اطلاع نہیں دی گئی، تحقیقات کا آغاز

   

بنگلور: گزشتہ 9 جنوری کو بنگلور و ہوائی اڈے پر ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ یہاں انڈیگو ایئر لائن کے 2 طیارے ہوا میں ٹکرانے کے بعد بال بال بچ گئے۔ یہ صورتحال 9 جنوری کی صبح طیاروں کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد پیدا ہوئی تھی۔ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے کے سینئر افسران نے چہارشنبہ کو ا س کی اطلاع دی۔حکام نے کہا کہ یہ واقعہ کسی لاگ بک میں درج نہیں ہے، اور نہ ہی اس کی اطلاع ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو دی گئی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈی جی سی اے کے سربراہ ارون کمار نے کہا ہے کہ ریگولیٹر معاملہ کی جانچ کر رہا ہے اور قصوروار پائے جانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔