انگلینڈ کیلئے پاکستان سخت حریف : وان

   

مانچسٹر۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے خبردارکیا کہ وہ انگلش ٹیم کو حیران کرسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں ویسٹ انڈیزکوکمتر قرار نہیں دے رہا لیکن پاکستان ٹسٹ کرکٹ میں اس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، میں حقیقت میں پاکستان کے ساتھ سیریزکا منتظر ہوں، اگر انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ساوتھمپٹن ٹسٹ جیسی کرکٹ کھیلی تو پاکستان اسے حیران کرسکتا ہے۔وان نے میزبان ٹیم کو انتباہ دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں چند تجربہ کار بیٹسمینوں کے علاوہ پرجوش نوجوان فاسٹ بولرس ہیں جو حریف ٹیم کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔