انگلینڈ ۔ویسٹ انڈیز ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

   

ساوتھمپٹن۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جارہا پہلا ٹسٹ ویسٹ انڈیز کی سبقت کے ساتھ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جیسا کہ چوتھے دن کھانے کے وقفہ تک انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 79 رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن وہ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے اسکور سے ہنوز 35 رنز دور ہے۔قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 318 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنالئے۔ساوتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 114 رنز کی برتری حاصل کی ہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے کریگ بریتھویٹ 65، شین ڈاورچ 61، روسٹن چیز 47 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔شامر بروکس 39، جان کیمپبل 28، جوزف 18، شائی ہوپ 16 اور جرمین بلیک ووڈ نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے4، جیمز اینڈرسن نے 2، ڈوم بیس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔114 رنز کے خسارے سے انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے15 رنز بنالئے تھے۔اس سے قبل انگلینڈ اپنی اننگز میں 204 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔