اورنگ آباد میں 400 بستر والے ہاسپٹل کی تعمیر

   

اورنگ آباد: مہاراشٹر میں اورنگ آباد ضلع کے جالنہ راستے پر سرکاری دودھ ڈیری کی جگہ پر خواتین اور نوزائدہ بچوں کے لئے 400 بستر کا اسپتال بنایا جائے گا۔ اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔مسٹر جلیل نے منگل کی رات اسپتال کی تعمیر کا جائزہ لینے کے بعد جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ اس کے لئے 11 کروڑ روپے کا فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کی تعمیر کا کام اگلے دو سالوں میں پورا ہوجائے گا اور اس اسپتال کے بننے سے اورنگ آباد ضلع کے علاوہ مراٹھواڑا علاقے کے لوگوں کو بھی اس کا فائدہ ہوگا۔مسٹرجلیل نے کہا کہ اس چار منزلہ اسپتال میں بیسمنٹ میں پارکنگ،ایکس رے ریڈیو لوجسٹ ،اسٹیشنری روم، ایس ایس ایس ڈی روم، ہسٹولوجی- سیپٹولوجی لیب،سونوگرافی – ای سی جی روم،پیڈیاٹرک،ایس – انٹریکشن،ٹیسٹ سینٹر ،میڈیسن،لابی – اے این سی وارڈ، سرجری محکمہ ،مختلف ٹیسٹ لیب،مختلف طبی تکنیکی محکموں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ اور طبی افسروں کے دفتر ہوں گے ۔