… اور اب سعودیہ میں موسیقی کا ڈپلوما کورس

   

ریاض: سعودی عرب میں اسکولوں میں بچوں کو موسیقی سکھانے کیلئے اساتذہ کی اہلیت کی خاطر دو سالہ ڈپلوما کورس متعارف کرایا گیا ہے۔ ڈپلوما کورس کا آغاز رواں ماہ ستمبر میں ہوگا۔ ریاض میں ہاؤس آف میوزک ہائر انسٹیٹیوٹ نے وزارت ثقافت سے منظور شدہ پہلا میوزک ڈپلومہ شروع کیا ہے جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا موسیقی لرننگ کورس ہے۔یہ تعلیم اور موسیقی کی کارکردگی کے ٹریکس کے ذریعہ تعلیم کے میدان میں ایک معیاری پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے اور نئی نسل کے مستقبل کی امنگوں کے مطابق اقدام ہے۔انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر معتز الشبانہ نے پیر کے روز انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ کوارٹر میں وزارت ثقافت برائے قومی شراکت داری اور ترقی کے انڈر سیکرٹری نھیٰ قطان ، صحافیوں، موسیقاروں اور دیگر افراد کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ڈپلومہ پروگرام ستمبر کے مہینے میں شروع ہوگا۔