اولین جیمس بانڈ شان کانری چل بسے

   

لندن : اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور فلم اسٹار شان کانری جو اپنے پانچ دہے طویل کیرئیر میں اولین جیمس بانڈ کے طور پر پے در پے ہٹ فلمیں دیئے اور عالمی شہرت حاصل کی ، ان کا بہ عمر 90 سال انتقال ہوگیا ۔ بی بی سی کے مطابق کانری باہاماس میں حالت نیند میں چل بسے ۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ان کی کمرشیل بلاک باسٹر فلموں میں ’’ دی ہنٹ فار ریڈ اکٹوبر ‘ ، ’ انڈیانا جونس اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ ‘ ، ’ مرڈر آن دی اورینٹ ایکسپریس ‘ اور ’ دی راک ‘ شامل ہیں ۔ پسماندگان میں ان کی دوسری بیوی و پینٹر مشلین روخوبرون اور بیٹا جیسن کانری شامل ہیں ۔