اولیو ہاسپٹل پر سرجری کے بغیر دل کے سوراخ کو بند کیا گیا

   

حیدرآباد 13 مارچ (پریس نوٹ) اولیو ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے ایک 6 سالہ لڑکی کے دل کے سوراخ کو سرجری کے بغیر بند کردیا۔ یہ لڑکی پیدائش ہی سے قلب کے مرض پی ڈی اے سے متاثر تھی۔ ایک کیتھ لیاب پروسیجر کے ذریعہ سرجری کے بغیر اس کا کامیاب علاج کیا گیا۔ Abbot کمپنی کے ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے سوراخ کو بند کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد آصف شیخ، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر کروتھک کلکرنی، ڈاکٹر محمد مرزا کامران پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ نے ڈاکٹر محمد علی پاشاہ سینئر انیستھیسیالوجسٹ کی اعانت سے یہ پروسیجر انجام دیا۔ ڈاکٹرس نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروسیجر ہے جو محفوظ ہے اور پیدائشی طور پر قلب میں نقص والے بچوں کے لئے اُمید کی کرن ہے۔ اولیو ہاسپٹل پر پیشگی اپائنٹمنٹ کے ساتھ اس طرح کے پروسیجرس انجام دیئے جائیں گے۔