اومیکران کے خلاف ٹیکہ تیار کرنے کی شروعات روس نے کردی

,

   

نیو اسپوتنیک اومیکران ور ژن بڑے پیمانے پر پروڈکشن کے لئے 45دنوں میں تیار ہوجائے گا
ماسکو۔ روس کے گامالیا نیشنل ریسرچ سنٹر برائے وبائی اور مائیکرو بائیولوجی امراض نے کہا ہے کہ اسپوتنیک ٹیکہ کا نیا ورژن تیار کرنے شروع کردیاگیاہے جس کا مقصد کویڈ19کی نئی قسم اومیکران کو نشانہ بنانا ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ ان کے ماننے کے مطابق اومیکران کو بے اثر کرنے کے لئے اسپوتنیک وی اور اسپوتنیک لائٹ ٹیکہ آیاکام کریگا اس کا مطالعہ سنٹر کی جانب سے کیاجارہا ہے۔

سنٹر کاکہنا ہے کہ اگرتبدیلی کی ضرورت پڑتی ہے تو نیا اسپوتنیک اومیکران ورژن بڑے پیمانے پر پر وڈکشن کے لئے 45دنوں میں تیار ہوجائے گا‘ امید ہے کہ 2022کی ابتداء تک عالمی مارکم میں اسپوتنیک اومیکران کی بڑی تعداد موجود رہے گی۔