او ای سی ڈی میں شمولیت کے لئے برازیل کو ٹرمپ کی حمایت

   

واشنگٹن، 20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم میں شامل ہونے کیلئے برازیل کی دعویداری کی حمایت کر رہے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے برازیل کے صدر زیئر بولسونارو کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے یہ بات کہی۔ امریکی صدر نے کہا‘‘میں او ای سی ڈی میں شامل ہونے کیلئے ان کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہوں۔ برازیلی صدر بولسونارو نے کہا کہ باہمی مفادات کے معاملات پر امریکہ کے ساتھ برازیل تیزی سے جڑیگا۔