آئندہ دو دنوں میں تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 24،25جولائی کو رائلسیما کے بعض مقامات،25جولائی کو جنوبی ساحلی اے پی،شمالی ساحلی اے پی و یانم میں بارش کا امکان ہے ۔بلیٹن میں کہاگیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں میں تلنگانہ، ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھرگرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ مانسون رائلسیما میں شدید جبکہ تلنگانہ اورساحلی اے پی میں یہ معمول کے مطابق رہا ہے