آئی آئی ٹی داخلوں میں لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ

   

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی میں داخلہ لینے والے طلبہ میں لڑکیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔مرکزی وزیرمملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں بتایا کہ حکومت کے منصوبوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آئی آئی ٹی جیسے بڑے اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے طلبہ میں لڑکیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔اس کے اعدادو شمار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی سیشن 19-2018 میں 800, 19-20 میں 1122، 21-20 میں 1500 اور 22-21 میں 1534