آئی پی ایل ٹکٹس کی بلیک مارکٹنگ، تین افراد بشمول میٹرو ریل بکنگ کلرکس گرفتار

   

حیدرآباد /7 اپریل (سیاست نیوز) آئی پی ایل ٹکٹس کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث تین افراد بشمول میٹرو ریل بکنگ کاؤنٹر کے دو کلرکس کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے کہا کہ 19 سالہ رنجیت کمار رے اور آر ورون کمار جو میٹرو ریل اسٹیشن اسمبلی کے بکنگ کلرکس ہے اپنے ساتھی ایس راہول چاری کی مدد سے آئی پی ایل 2019 ء کرکٹ میچوں کے ٹکٹس کی بلیک مارکٹنگ کررہے تھے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد 1000 ، 2000 ، 1500 اور 3000 کے ٹکٹس کی بلیک مارکٹنگ کرتے ہوئے اسے دوگنی قیمت میں فروخت کررہے تھے