آسٹریا میں مقیم 73 فیصد ترک باشندوں کی ٹیکہ اندازی مکمل

   

ویانا : آسٹریا میں نئی قسم کے کورونا وائرس

(COVID-19)

کے خلاف 73 فیصد ترکوں نے ویکسین لگانے والے سب سے بڑے گروپ کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔آسٹریا کے شماریاتی ادارے نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں میں ویکسینیشن کی شرح کا جائزہ لیا ہے۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ترکی میں پیدا ہونے والے اور آسٹریا میں رہنے والے ترکوں میں ویکسینیشن کی شرح 73.2 فیصد ہے جو باقی گرپوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ، ترکوں کے بعد بالترتیب چیک، جرمن اور افغان گروپوں کا نام آتا ہے۔جائزے کے مطابق آسٹریا کے 69.5% شہریوں کو ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ غیر ملکی شہریوں میں ویکسینیشن کی شرح 51.5% تھی۔