آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھی سیریز میں شکست

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے محموداللہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو لگاتار تیسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ نئی تاریخ بھی رقم کردی۔میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تین رنز پر دو وکٹوں سے محروم ہونے کے بعد شکیب الحسن اور محمود اللہ نے اسکور کو 47 تک پہنچایا، شکیب 26 رنز بنا کر زامپا کی دوسری وکٹ بنے۔محموداللہ نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عفیف حسین کے ساتھ مل کر 29 رنز جوڑے، اس مرحلے پر عفیف 19 نز بنا کر چلتے بنے جبکہ شمیم حسین کی تین رنز کی اننگز جوز ہیزل وُڈ کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔جب نور الحسن پویلین لوٹے تو بنگلہ دیش کی ٹیم 97 رنز پر چھٹی وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی لیکن دوسرے اینڈ سے محموداللہ ڈٹے رہے اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔یہ آسٹریلیا کو ٹی20 کرکٹ میں لگاتار پانچویں سیریز میں شکست ہوئی ہے جہاں اس سے قبل وہ انگلینڈ، ہندوستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی سیریز ہار چکے ہیں۔