سڈنی : آسٹریلیا میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت لیبر پارٹی نے اعلان کیا کہ جولائی 2017 سے اب تک 50 ہزار سے زائد عمر رسیدہ افراد جو گھر کی دیکھ بھال کی خدمات کا انتظار کر رہے تھے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔گارجین آسٹریلیا کے اخبار کی خبر کے مطابق لیبر پارٹی کی اہم شخصیات میں سے ایک مارک بٹلر نے اس صورتحال کو ایک ’المیہ‘ اور ’ شرمناک ‘ قرار دیا ہے۔بٹلر نے کہا ہے کہ گھر کی دیکھ بھال کی خدمات کے منتظر افراد تک رسائی میں تاخیر صحت کے نظام میں بحران کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر آسٹریلوی اپنے گھروں میں بوڑھا ہونا چاہتے ہیں ۔