آشنا کی دھوکہ دہی پر داشتہ کی خودکشی

   

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) آشنا کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ داشتہ نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ خاتون مہانندا ساونت جو بھاگیہ نگر کالونی علاقہ کے ساکن سچن ساونت کی بیوی تھی، اس خاتون نے 17 اپریل کے دن خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ اس خاتون کے شوہر نے گزشتہ سال قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی جس کے بعد خاتون پر ذمہ داری تھی۔ اس دوران اس خاتون کی پہچان ایک کار ڈرائیور سے ہوئی اور ان کی پہچان دوستی میں بدل گئی اور ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ گزشتہ چند دنوں سے نندا کا آشنا اس سے انجان رہنے لگا تھا اور اس نے شادی سے انکار کردیا تھا۔ اس بات سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے 17 اپریل کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے سنگین دفعات کے تحت نندا کے آشنا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔