حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 528 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 2 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 22339 ٹسٹ کئے گئے اور چتور اور کرشنا میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔ 1864 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے جبکہ ایکٹیو کیسیس کی تعداد 9470 ہے ۔ مشرقی گوداوری میں سب سے زیادہ 101 کیس جبکہ چتور 40، گنٹور 73، کرشنا 57، پرکاشم 32، وشاکھاپٹنم 31 اور مغربی گوداوری میں 92 کیس منظر عام پر آئے ۔ ر