آؤٹ رنگ روڈ پر ضبط 40 لاکھ روپئے کا معمہ حل

   

حیدرآباد : شاہ میر پیٹ کے علاقہ آؤٹر رنگ روڈ پر تلاشی کے دوران ضبط شدہ 40 لاکھ روپیوں کی تفصیلات پولیس نے حاصل کرلئے۔ کل رات سے جاری تجسس کو ختم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس بالا نگر زون پدمجا نے بتایا کہ یہ رقم راگھونندن راؤ کے حامیوں کی ہے جو دوباک حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جانب سے امیدوار ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کل رات تلاشی کے دوران اسپیشل آپریشن ٹیم نے شاہ میر پیٹ پولیس کے ساتھ تلاشی مہم میں مصروف تھی۔ اس دوران ایک کریٹا گاڑی بے قابو رفتار سے آگے بڑھ رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے اس گاڑی کا تعاقب کیا جس میں ایک شخص تھیلا لے کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے فوری گاڑی کے ساتھ فرار ہورہے اس شخص کو پکڑ لیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ سرینواس بابو مجید، انجنیلو اور سریش کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے سیل فون اور 40 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے۔