آگرہ سے آج مایاوتی کی انتخابی مہم کا آغاز

   

لکھنؤ: بی ایس پی مایاوتی کل آگرہ سے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔ آگرہ شہر کے کوٹھی مینا بازار میں مایاوتی ڈویژن سطح کی انتخابی عوامی ریلی سے خطاب کریں گی۔ پارٹی ترجمان نے بتایا کہ آگرہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں کورونا پروٹوکول اور ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جائے گا۔ ریلی میں آگرہ ڈویژن کے تحت آنے والے تمام اضلاع کے پارٹی کے سبھی امیدوار موجود رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی اس بار اسمبلی انتخابات میں ریاست کی تمام 403سیٹوں پر تنہا الیکشن لڑرہی ہے ۔ پارٹی نے اب تک پانچویں مرحلے تک کے انتخاب کے لئے اپنے 293 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں سوشل انجینئرنگ کو ترجیح دی گئی ہے ۔ اب تک اعلان کئے گئے امیدواروں میں برہمن 81،ایس سی سماج کے 63، او بی سی کے 80اور69مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ پارٹی کا دعوی ہے کہ ترقی اور بہتر حکمرانی کے ایجنڈہ کے ساتھ انتخابی میدان پر ہے اور حکومت بننے پر ترقی کے حساب سے یوپی کو بدل دینے کا عوام سے وعدہ ہے ۔