اٹھارہ سالہ ٹک ٹاک اسٹار نے کی خودکشی

,

   

نئی دہلی۔ دہلی یونیورسٹی کے طالب علم ایک 18سالہ ٹک ٹاک اسٹار نے خودکشی کرلی ہے۔ اس کے چچازاد بھائی کو کمرے سے نعش ملی ہے۔

مذکورہ لڑکی کے ویڈیوشیئرینگ ایپ پر بہت سارے چاہنے والے تھے۔لڑکی کی جانب سے اٹھائے جانے والے انتہائی اقدام کے بعد لوگوں نے قیاس لگانے شروع کردیا کہ ٹک ٹاک پر امتناع عائد کرنے کی وجہہ سے تناؤ میں اس نے یہ اقدام اٹھایاہے۔

تاہم متوفی کی فیملی کے قریبی ذرائع نے دعوی کیاہے کہ پچھلے2-3مہینوں سے لڑکی تناؤ میں تھی

نوجوان میں خودکشی کا رحجان
نوجوانوں میں خودکشی کا رحجان عام ہوگیا ہے۔ معمولی باتوں پر بھی وہ انتہائی اقدام اٹھارہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 15-29سال کی عمر کے گروپ میں خودکشی کے معاملات میں اضافہ دیکھا گیاہے۔

مشہور شخصیتوں کی خودکشیاں
یہاں تک کے کچھ مشہور شخصیتیں بھی اس طرح کے انتہائی اقدام اٹھاتے ہیں۔ حال ہی میں مشہور اداکار ششانت سنگھ راجپوت نے خود کو پھانسی لگاکر اپنی جان دیدی تھی۔

ایسا بتایاجارہا ہے کہ وہ متاثرہ میڈیکل تناؤ میں تھیں۔

مختلف وجوہات کی بناء پر ایک تناؤ کا شکار فرد خودکشی کرتا ہے۔ تاہم اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکتا ہے۔

ایسے افراد اپنے مسائل کسی ایسے فرد کو سنا سکتے ہیں جو ان کی بات سمجھ سکتا ہے۔

اگر ایک فرد تناؤ سے متاثر ہے اس کو چاہئے کہ فوری وہ ایک طبی ماہر سے رابطہ کرے۔