اپنی تصویر خود اتارنے والا پینٹر ہاتھی

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : جانوروں کو تربیت فراہم کرتے ہوئے ان سے منفرد کام کرائے جاتے ہیں ۔ اس کو ہم نے سرکش ، فلموں اور ڈراموں وغیرہ میں دیکھ چکے ہیں جو اپنا کام بہتر انداز میں کرتے ہوئے عوام کو حیرت زدہ کردیتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں ایک ہاتھی برش سے خود اپنی تصویر اتار رہا ہے اور وہ بھی پوری طرح پرفیکٹ انداز میں جس کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے ۔ بعض مرتبہ چند جانوروں کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کو دیکھ کر یہ حقیقت نہیں گرافک نظر آتا ہے ۔ ایک آئی ایف ایس عہدیدار پروین انگو سوامی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ایک ہاتھی کی جانب سے اتاری جانے والی ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہاتھی اپنے سونٹ میں برش پکڑ کر کانواس پر اپنی تصویر پروفیشنل انداز میں اتار رہا ہے ۔ اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین کی جانب سے ہاتھی کی واہ واہ کی جارہی ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں کامینٹس کررہے ہیں ۔۔ ن