اپنی جڑوں سے مربوط ہوکر خود کو سمجھنا چاہتا ہوں: دیوپٹیل

   

نیویارک ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برٹش ۔انڈیا ایکٹر دیوپٹیل جنہوں نے دس سال قبل ’’ سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ نامی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے شہرت حاصل کی تھی ، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر یہ باتیں سن سن کر تھک جاتے ہیں کہ حقیقی ہندوستانی اداکاروں سے ان کے رول ’’ چھین رہا ہوں ‘‘ 28سالہ دیو پٹیل لندن میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے والدین کا تعلق ہندوستان کی ریاست گجرات سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جڑوں سے مربوط ہوتے ہوئے خود اپنے آپ کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ دیوپٹیل نے کہا کہ اکثر انہیں ایسی تنقیدیں سننا پڑتی ہیں کہ فلاں فلاں رول کسی پروڈیوسر نے حقیقی ہندوستانی اداکار کو دینے کی بجائے دیوپٹیل کو کیوں دیا ؟ آحر اس ریمارک کا کیا مطلب ہے ؟ میں اپنے دادا دادی کے ساتھ صرف گجراتی زبان میں ہی بات کرسکتا ہوں ۔ سان فرانسسکو کرانیکل سے بات کرتے ہوئے دیوپٹیل نے کہا کہ جہا ں تک فلموں کے انتخاب کا سوال ہے تو مجھے ان کی شوٹنگ کیلئے بار بار ہندوستان جانے کا موقع ملتا ہے ۔