اپنے اعصاب کوپکڑو۔ ضیابطیس کے درد سے راحت ملے گی۔

,

   

نئی دہلی۔ضیابطیس سے پریشان حال کچھ معمر لوگوں کے لئے ایک اچھی خبر آرہی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر اعصاب میں زخموں کی وجہہ بنتا ہے بالخصوص پیروں اور پنجوں میں۔ضیابطیس (ڈی پی این) کا علاج کا فی الحال زیادہ تر انحصار بلڈ شوگر پر قابو‘ دوائیں اور جسمانی سرگرمیوں پرہے۔

تاہم اے ائی ائی ایم ایس کے ڈاکٹر س نے کامیابی کے ساتھ ڈیپ ڈیسو لیز تھرپی کے ذریعہ درد کو کم کرنے اور اس طرح مریضوں کی زندگی میں معیاری بہتر لانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

نگرانی کار محقق ڈاکٹر پراسننا چٹرجی کے مطابق مذکورہ تھراپی اے ائی ائی ایم ایس کے ایسے چالیس مریضوں پر اپریل2016اورستمبر2017کے دوران کی گئی ہے۔

انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیاگیا‘ ایک گروپ کو گہری لیزر تھراپی دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو اوپری لیز تھراپی چارہفتوں تک ہفتہ میں دو مرتبہ دی گئی جبکہ اٹھ ہفتہ میں ایک مرتبہ بھی یہ کام کیاگیاتھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہمیں نے دیکھا کہ گہری لیز ر تھراپی ڈی پی این کے ساتھ معمر مریضوں میں درد کو کم کرنے میں ساز گار ثابت ہوئی۔

حالانکہ اوپری لیز ر تھراپی لینے والے مریضوں میں بھی درد کی کمی دیکھنے کو ملی ہے“۔

تحقیق کا مقابلہ کو میڈیکل جرنل بی ایم سی گریٹریک میں شائع ہوا ہے مذکورہ اے ائی ائی ایم ایس کے ڈاکٹر نے کہاکہ گہری ٹیسوی تھراپی کو محفوظ کے طور پرتسلیم کیاجاسکتا ہے۔

اے ائی ائی ایم ایس کی اسٹڈی کے مطابق ہندوستان کا شمار ضیابطیس کے عالمی راجدھانی کے طور پر ہوتا ہے‘

ملک میں ضیابطیس مرض میں مبتلالوگوں کی آبادی کانشانہ 70ملین تک پہنچ گیا ہے۔ڈاکٹر چٹرجی نے کہاکہ ڈی پی این بے قابو ہونے کی وجہہ سے عام پیچیدگیوں میں سے ایک ہے یا پھر خراب انداز میں اس کا علاج بھی وجہہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ڈی پی این کے علاج کے ادوایات دستیاب ہیں۔ تاہم اس کا اثر زیادہ نہیں ہے اور اس کی وجہہ سے سستی‘ زائد نیند اور گرنا کی شکایت ہوتی ہے۔

لہذا ہم لیزر تھراپی کامشورہ دیتے ہیں ایک اعزازی طریقے علاج جو ڈی پی این کے انتظام میں ہونے والے علاج میں مجموعی بہتری لائے گا“