اپوزیشن بلاک انڈیاکے ممبئی اجلاس ستمبرتک ملتوی ہوسکتا ہے

,

   

ممبئی میں انڈیابلاک کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ ”اگست25-26اب بھی قابل غور ہے مگر ہم ہر کسی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے دیگر تورایخ پر غور کررہے ہیں“۔


نئی دہلی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد انڈیا کے ممبئی میں تیسری میٹنگ ستمبر کے پہلے ہفتہ تک ملتوی ہوسکتی ہے کیونکہ بعض لیڈران نے دیگر معاملات کی وجہہ سے 25-26اگست کوعدم دستیابی کاپیغام دیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ این سی پی چیف شرد پوار جس کی پارٹی نے حال ہی میں بغاوت کا سامنا کیاہے وسطی اگست سے مہارشٹرا کے دورے پر روانہ ہوں گے اور وہ ان قائدین میں شامل ہیں جو اگلے ماہ دستیاب نہیں ہیں۔ممبئی میں انڈیابلاک کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ ”اگست25-26اب بھی قابل غور ہے مگر ہم ہر کسی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے دیگر تورایخ پر غور کررہے ہیں“۔

جمعہ کے روز مہا وکاس اگھاڑی کے ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہارشٹرا کانگریس سربراہ نانا پتولے نے کہاکہ ایم وی اے قائدین نے اگست میں ریالیوں کاپروگرام بنایا ہے جو کہ بارش کی وجہہ سے چھوٹ گئی تھیں۔ مذکورہ ایم وی اے میں کانگریس‘ این سی پی اورشیو سینا(یو بی ٹی) پر مشتمل ہے نے اگلے ہفتہ دوبارہ میٹنگ مقرر کی ہے۔


جبکہ کانگریس قومی سطح پر 26رکنی اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کی قیادت کررہی ہے‘ شیوسینا اور این سی پی میں تقسیم نہیں ہونے تک اسے مہارشٹرا میں ریاستی اسمبلی میں اس کی تعداد کی وجہہ سے ایک جونیر پارٹنر تصور کیاجاتا تھا۔

این سی پی میں اجیت پوار کی بغاوت سے قبل مہارشٹرا میں اتحادیوں کی جانب سے نکالی جانے والی ”وجراموتھ“ ریالیاں میں ایم وی اے کی قیادت کے طور پر سابق چیف منسٹرادھوٹھاکرے کو پیش کیاگیاتھا۔ممبئی میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کو منعقد کرنے میں ٹھاکرے کی پارٹی نے ذمہ داری لی ہے۔

ایک اورلیڈر نے کہاکہ ”جہاں تک ہمیں بتایاگیا ہے شیو سینا میٹنگ کی تاریخوں کو ترتیب دے رہی ہے۔

ہمیں بتایاگیا ہے کہ یہ 25-26اگست ہوگا۔ اب ہم نے سنا ہے کہ شردپوار ان دنوں دستیاب نہیں ہیں۔ یہ چیزی اس وقت ہوتی ہیں جو 26سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی کرنی پڑتی ہے۔ کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے۔

ہمیں اس مسلئے کا سامناکرناپڑا یہا ں تک کہ جب پٹنہ کی میٹنگ کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اس وقت بھی“۔ پونا میں یکم اگست کو پوار کی ایک میٹنگ مقرر ہے جس میں وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے جس سے ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارٹی لیڈران میں تشویش کی لہر ہے۔

انڈیا بلاک کی پہلی میٹنگ جون میں بہار کے پٹنہ میں ہوئی دوسری اسی ماہ میں بنگلورو میں ہوئی ہے۔