اپوزیش اراکین پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا میں منی پور پر بحث کے لئے نوٹس دیاہے

,

   

منوج کمار جہا‘ جو منی پور دورہ کرنے والے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے وفد کاحصہ بھی تھے نے پیر کے روز کہاکہ ”حالات بہت زیادہ خراب اور دردناک ہیں“۔


نئی دہلی۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پیر روز راجیہ سبھا میں منی پور پر بحث کی مانگ پر مشتمل نوٹس پیش کیاہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) ایم پی منوج کمار جہا اور عام آدمی پارٹی(اے اے پی) ایم پی راگھو چڈھا نے ایوان بالا میں شمال مشرقی ریاست کے حالات پر بحث کے لئے ایک نوٹس پیش کیاہے۔

جہا نے نوٹس کے ذریعہ وزیراعظم نریند ر مودی سے منی پور کے موضوع کے متعلق ایوان کے فلور پر ایک بیان دیں‘ جس کے بعد اسی پر موثر اور تفصیلی بحث ہوگی۔منوج کمار جہا‘ جو منی پور دورہ کرنے والے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے وفد کاحصہ بھی تھے نے پیر کے روز کہاکہ ”حالات بہت زیادہ خراب اور دردناک ہیں“۔

منی پور پر راجیہ سبھا میں بحث کی مانگ کرتے ہوئے اے اے پی کے رکن پارلیمنٹ نے اس نوٹس میں لکھا کہ ”مرکزاو ریاستی حکومت کی نااہلی کی وجہہ سے منی پور کے تشدد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں“۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں چیف منسٹر این بیرن کو شمالی مشرقی ریاست میں موجودہ بحران کا ذمہ دار ٹہرارہی ہیں اور ان کی برطرفی کی مانگ کررہی ہے۔

منی پور میں 3مئی کے روز نسلی تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں سینکڑوں لوگوں کی جانیں گئی ہیں وہیں ہزاروں لوگ راحت کیمپو ں میں پناہ گزینو ں کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔