اپولو ہاسپٹلس میں ویلوسٹی کے ساتھ ٹروبیم تھراپی سسٹم لانچ

   

حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (راست) اپولو ہاسپٹلس گروپ نے آج ویلوسٹی کے ساتھ ویرینٹس ٹروبیم زیڈ تھراپی سسٹم کا اعلان کیا ہے جو ایک ذہانت پر مبنی سافٹ ویر سولیوشن ہے جس کا استعمال اپولو کینسر انسٹیٹیوٹ، اپولو ہیلت سٹی کیمپس حیدرآباد میں انٹروینشنل آنکولوجی کیلئے کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعہ بہت ہی صحت کے ساتھ کینسر کے متعدد کیسیس کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے جس سے کینسر کے اسپیشلسٹ کئی قسم کے کینسر کے پیچیدہ کیسیس کا علاج کرسکتے ہیں۔ مریضوں کو بھی اس سے آرام کے ساتھ تیزی سے علاج ہوسکتا ہے۔ خصوصی سافٹ ویر ویلوسٹی مریض کے ڈاٹا کو منظم کرتا ہے اور اسے ایک ہی مقام پر دستیاب کراتا ہے تاکہ ڈاکٹرس کو زیادہ باخبر علاج کے فیصلوں میں مدد مل سکے۔ تلنگانہ کی گورنر مہمان خصوصی ڈاکٹر تملی سائی سندرا راجن اور پڈوچیری کے لفٹننٹ گورنر نے اس کا افتتاح کیا جو تلنگانہ میں ویلوسٹی کے ساتھ پہلا اور واحد ٹروبیم ایس ٹی ایکس ہے جس سے بالکل ٹھیک طور پر ریڈیشن کیا جاسکتا ہے اور بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ اس کا افتتاح اپولو کینسر سنٹر جوبلی ہلز میں آج عمل میں آیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپولو ساری دنیا میں بہترین طبی دیکھ بھال کی فراہمی کیلئے مشہور ہے اور اس قسم کے عصری ٹروبیم ریڈیوتھراپی سسٹم کا ریاست میں ہونا اپولو ہیلتھ سٹی کیلئے ایک قابل فخر بات ہے۔ نہ صرف اپولو بلکہ ساری ریاست تلنگانہ کیلئے بھی ایسا ہی ہے۔ اپولو ہاسپٹلس گروپ کے نائب ایگزیکیٹیو صدرنشین شوبھانا کامنینی نے بتایا کہ ٹروبیم لائن یک کے لانچ جمعہ ویلاسٹی کینسر کے خلاف اپولو ہاسپٹلس کی لڑائی میں ایک اور سنگ میل ہے۔
ٹروبیل لائن یکس کے ساتھ ہمارے مریض اس بات کا یقین کرسکتے ہیں کہ انہیں انتہائی عصری ریڈیوتھراپی ٹیکنکس کی سہولت حاصل رہے گی اور اس میں ایکوریسی کے علاوہ کامیاب علاج کیلئے وقت بھی کم لگے گا۔