اچار گوشت

   

اجزاء :اچار گوشت مٹن کوئی بھی گوشت ڈال سکتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ مرغی میں پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں جبکہ مٹن کو گلانے کیلئے تھوڑا ساپانی بھی ڈالنا پڑتا ہے ۔ گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے آدھ کلو ، دہی آدھ کلو ، تیل یا گھی آدھ کلو ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ پیاز ایک عدد ، آٹھ دس ہری مرچیں ، سرخ مرچ ، میتھرے ، سونف ، سفید زیرہ ، کلونجی ، نمک حسب ذائقہ ۔
ترکیب : پیاز کو تیل میں براؤن کر کے گوشت دھوکر ڈال دیں ۔ لہسن اور ادرک بھی ڈال دیں ۔ بھون کر گوشت کا پانی خشک ہونے دیں ۔ مٹن میں تھوڑا سا پانی ڈال کر آدھا گلالیں ، دہی میں نمک ، مرچ ڈال کر پھینٹ لیں اور گوشت میں ڈال کر پکنے دیں ۔ جب دہی تقریباً خشک ہونے کو ہو تو سونف ، میتھرے ، زیرہ اور ہری مرچیں کاٹ کر ڈال دیں ۔ دس منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔ ( یہ خشک سا ہوناچ اہئے ) تنوری روٹی کے ساتھ تناول کریں بہت مزیدار اچار گوشت تیار ہے ۔