اڈوانسڈمیں تلنگانہ و آندھرا کے 27 امیدوار ٹاپ 100 میںJEE شامل

   

تلنگانہ کے سنتوش ریڈی کو آل انڈیا چوتھا ‘لکشمی سائی لوکیش کو پانچواں رینک ، حیدرآباد زون کا بہتر مظاہرہ
حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیش JEE اڈوانسڈ میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے 27 طلبہ نے ٹاپ 100 میں اپنا مقام بنایا ہے۔ ٹاپ 10 رینکرس کی لسٹ میں تلگو ریاستوں کے 3 امیدوار شامل ہیں۔ JEE انٹرنس میں تلگو ریاستوں کے طلبہ نے گزشتہ سال سے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور 15 اکٹوبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔ 2020 انٹرنس میں 25 طلبہ نے ٹاپ 100 میں اپنا مقام بنایا تھا اور جاریہ سال یہ تعداد بڑھ کر 27 ہوچکی ہے۔ تلنگانہ کے پوچم پلی منڈل سے تعلق رکھنے والے راما سوامی سنتوش ریڈی نے آل انڈیا 4 رینک حاصل کیا جبکہ اونگول کی لکشمی سائی لوکیش ریڈی اور پروداٹور کے ایم ہروشی کیش ریڈی نے علی الترتیب 5 واں اور 10واں رینک حاصل کیا۔ آل انڈیا سطح پر 11 اور 17 واں رینک بھی تلگو ریاستوں کو حاصل ہوا ہے۔ جنرل زمرہ کے علاوہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے طلبہ نے دیگر زمروں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شیڈول کاسٹ زمرہ میں این نکھل نے پہلا رینک حاصل کیا جبکہ شیڈول ٹرائبس زمرہ میں بی پراچوتن ورما نے قومی سطح پر پہلا رینک حاصل کیا۔ او بی سی زمرہ میں تلگو ریاست کے طالب علم جی کرشناچیتنیا نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ حیدرآباد زون میں پی بھوانا نے خواتین کے زمرہ میں پہلا رینک حاصل کیا جبکہ ان کا آل انڈیا رینک 107 ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی جانب سے نتائج کے تجزیہ سے متعلق آئی آئی ٹی حیدرآباد زون کے 135 امیدوار ٹاپ 500 میں جگہ پانے میں کامیاب رہے۔ ٹاپ 1000 میں مختلف کوچنگ اداروں کے تقریبا 175 طلباء کو رینک حاصل ہوا ہے۔ جاریہ سال JEE کیلئے کٹ آف مارکس میں کمی کی گئی تھی۔جاریہ سال جملہ 41862 امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 43204 تھی۔ جاریہ سال 6452 کوالیفائیڈ امیدوار طالبات ہیں۔کوالیفائیڈ ہونے والے طلبہ کی اولین ترجیح کمپیوٹر سائینس انجینئرنگ ہے اور زیادہ تر امیدوار آئی آئی ٹی ممبئی میں نشست کیلئے کوشاں ہیں۔ر