اڈیشہ ٹرین حادثہ: 86 نعشوں کی شناخت باقی

   

بالا سور :اڈیشہ میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹریپل ٹرین ایکسیڈنٹ کے چھ دن بعد بھی کئی ایسی نعشیں ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کئی خاندان اپنے لاپتہ رشتہ داروں کی تلاش میں ہاسپٹلس اور مردہ خانوں کی خاک چھان رہے ہیں۔ اس حادثہ میں اب تک 288 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے اور سینکڑوں زخمی افراد میں سے بیشتر کی ہاسپٹلس سے چھٹی ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ابھی 82 نعشیں ایسی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ ایک عہدیدار نے جمعرات کو اس تعلق سے جانکاری دی اور ساتھ ہی بتایا کہ شناخت کی جا چکی نعشوں کو متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد مہلوکین کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار جیسی ریاستوں کے کئی لوگ ایمس بھونیشور میں اپنے رشتہ داروں کے جسد خاکی کا انتظار کر رہے ہیں۔