اڑیشہ: کورونا کے خاتمہ کیلئے پجاری نے ایک آدمی کی بلی چڑھادی، خواب میں بھگوان نے حکم دیا تھا۔ پجاری کا دعوی

,

   

بھوبنیشوری (اڑیشہ): کورونا وائرس کے خاتمہ اور اس سے انسانیت کی حفاظت کیلئے مندر کے ایک پجاری نے ایک شخص کی بلی چڑھادی۔ یہ واقعہ ریاست اڑیشہ کے کٹک ضلع کے بندھا ہودا گاؤں کے براہمانی دیوی مندر میں پیش آیا۔ باوثوق ذرائع نے کے مطابق پولیس آفیسر الوک رنجن رائے نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 70سالہ سپتا گینورین پجاری سنساری اوجھا نے بتایا کہ اسے خواب میں بھگوان کی جانب سے حکم دیا گیا کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے ایک انسان کی بلی چڑھا جائے۔

جس کے بعد اس نے 52 سالہ ایک شخص جس کا نام سروج کمار پردھان بتایا گیا ہے، کواغوا کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ بعد ا زاں ملزم پجاری نے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے جرم کو قبول کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ہم نے پجاری ملزم کے دعوی کو مسترد کردیا کہ انہیں خواب میں بھگوان نے کورونا کے خاتمہ کیلئے ایک شخص کے قتل کا حکم دیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ایک 70 سال کاضعیف شخص تنہا 52 سالہ شخص کو قتل نہیں کرسکتا۔ ہمیں شک ہے کہ اس جرم میں کوئی دوسرا بھی ملوث ہوسکتا ہے۔ پولیس نے قتل کی واردات میں استعمال شدہ کلہاڑی کو پولیس برآمد کرلیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔