حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اکنامک میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دو سال تک ملازمت نہ ملنے پر پرینکا نے مزید وقت ضائع کرنے کے بجائے چائے کی اسٹال لگالی ۔ پرینکا بہار کے پٹنہ میں واقع ویمنس کالج کے پاس ایک ٹی اسٹال چلاتی ہے ۔ پرینکا نے 2019 کے دوران اکنامکس میں گریجویشن مکمل کیا تب سے ملازمت کے لیے کافی دوڑ دھوپ کی ۔ دو سال گذر جانے کے بعد بھی ملازمت نہیں ملی ۔ اس کے بعد زندگی گذارنے ماں باپ کا سہارا بننے کے لیے بغیر کچھ سونچے سمجھے کم سرمایہ کاری کرتے ہوئے ٹی اسٹال لگانا اس 24 سالہ نوجوان لڑکی نے مناسب سمجھا اور ویمنس کالج کے پاس چھوٹی سی ٹی اسٹال لگادی ۔ ٹی اسٹال لگانے میں اس کے والدین نے مکمل تعاون کیا ۔ پرینکا کی ٹی اسٹال میں ریگولر ٹی کے علاوہ پان مسالہ ، چاکلیٹ ٹی ، اور بسکٹ فروخت کرتی ہیں یہی نہیں اس کے بیانر پر متاثر کن ( کوٹیشنس ) اقتباسات تحریر کئے ہوتے ہیں ۔۔ ن