اکھلیش نے کسانوں کو مفت پٹرول اور لڑکیوں کو مفت تعلیم دینے کا کیا وعدہ

   

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر سماج وادی پارٹی نے منگل کو اپنا منشور جاری کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس میں اس میں کئے گئے وعدوں کی جانکاری دی۔ کے جی (KG) سے پی جی (PG) تک لڑکیوں کو مفت تعلیم دینے سے لے کر اکھلیش نے یوپی کے ہر ضلع میں سماج وادی کینٹین شروع کرکے 10 روپے میں کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دو پہیہ گاڑیوں کے مالکان کو 1 لیٹر اور فور وہیلر مالکان کو 3 لیٹر پٹرول دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔