اکھلیش یادو سے نہیں بنی بات، بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد اکیلے میدان میں اتریں گے

   

لکھنؤ : آئندہ اسمبلی انتخابات  کو لے کر بھیم آرمی  چیف اور آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کو لے کر بات نہیں بن پائی ہے ، جس کے بعد منگل کو چندر شیکھر آزاد نے اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔ اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ پارٹی 33 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔ مستقبل میں مزید سیٹوں پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ چندر شیکھر نے کہا کہ ہماری فہرست میں 30 فیصد دلت، 42 فیصد او بی سی، 5 فیصد ایس ٹی امیدواروں اور دیگر اقلیتی لوگوں کو موقع دیا جائے گا ۔