اگر بھگوان رام جی کی طرح بانسری بجائی جائے تو گائے زیادہ مقدار میں دودھ دیں گے: آسام بی جے پی رکن اسمبلی دلیپ کمار پول

,

   

حیدرآباد: ریاست آسام کے بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ سلچار دلیپ کمار پول نے آج دعوی کیا ہے کہ اگر گائے سے دودھ زیادہ مقدار میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے سامنے بھگوان رام کی طرح بانسری بجائیں۔ دلیپ کمار نے ان خیالا ت کا اظہار ہفتہ کے روز اپنے حلقہ میں منعقد ہ کلچرل پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔

ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار پول نے کہا کہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے میوزک اور رقص کے مثبت اثرات کے بارے میں بتارہا تھا او ر کہا کہ اگر گائے بانسری سے کوئی اچھی ٹیون سنتی ہے جیسے بھگوان رام بانسری بجایا کرتے تھے تو وہ زیادہ مقدار میں دودھ دینے لگتی ہیں۔“جب ان سے ریسرچ کے تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے دعوی کیا کہ گجرات کی غیر سرکاری تنظیم نے اس پر تحقیق کی اور یہ ثابت کیا تھا کہ بانسری کی آواز سے گائے دودھ زیادہ دیتی ہے۔

رکن اسمبلی نے اس بات پر بھی زو ردیا کہ گائے ہندوستان سے بنگلہ دیش بذریعہ آسام، میگھالیہ، ویسٹ بنگال او رتریپورہ اسمگل کیا جارہا ہے اسے بند کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گائے کو ماتا (ماں) کہتے ہیں لیکن سالانہ ہزاروں کی تعداد میں گائیو ں کو بنگلہ دیش اسمگل کردیاجاتا ہے۔