اگر چین ہندوستان کا علاقہ چھوڑ کا نہیں جاتا ہے تو ہندوستان کو چاہئے کہ اس سے جنگ کریں۔ سوامی

,

   

نئی دہلی۔بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سبرامنین سوامی نے ہفتہ کے روز کہاکہ اگر پڑوسی ملک ہندوستان کا علاقے خالی نہیں کرتا ہے اورایل اے سی سے نہیں ہٹاتا ہے تو چین کے ساتھ ہندوستان کو جنگ کرناچاہئے‘ جو1993میں دونوں ممالک کے باہمی اتفاق سے کھینچے گئی لکیر ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی مشورہ دیاکہ ہندوستان کو بیجنگ کے ساتھ صرف سرحدی تنازعات پر ہی توجہہ مرکوز کرنی چاہئے اور پڑوسی ملک سے ہنگ کانگ‘ تائیوان اورتیت کے متعلق با ت کرکے”اشتعال“ نہیں دلانا چاہئے۔

یہاں پر گارویا دیوڈی کی لکھی کتاب ”بلیکنکرس آف‘ ہاؤ ویل دی ورلڈ کاونٹر چین“ کی رسم اجرائی تقریب سے مذکورہ قائد خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہندوستان کے لئے چین غیرمعمولی اہم اور خطرناک خطرہ ہے۔

لہذا ہندوستان کو چاہئے کہ ایسی حکمت عملی تیار کرکے جس سے خطرہ کو درگذر کرے اور چین کواس کی جگہ دیکھائے“۔

سوامی نے اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چین نے ہندوستانی علاقے پر قبضہ جمانے کی ”دلیری“ دیکھائی ہے۔