اگست میں جی ایس ٹی کلیکشن میں 4.51فیصد اضافہ

   

نئی دہلی، یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا کلیکشن اگست 2019میں 4.51فیصد بڑھ کر 98202کروڑ روپے رہا جو گزشتہ برس اسی مہینہ میں جمع ہوئے 93960کروڑ روپے کی آمدنی سے 4.51فیصد زیادہ ہے ۔حالانکہ اس برس جولائی میں یہ رقم 102083کروڑ روپے رہی تھی۔ جون میں یہ رقم 99939کروڑ روپے رہی تھی۔ اس طرح سے جون اور جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کمی درج کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ اگست میں جی ایس ٹی کے ذخیرہ میں سنٹرل جی ایس ٹی کلیکشن 17733کروڑ روپے ، اسٹیٹ جی ایس ٹی کلیکشن 24239کروڑ روپے ، انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی کلیکشن 48958کروڑ روپے اور سیس کلیکشن 7273کروڑ روپے رہا۔ انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی میں 24818کروڑ روپے اور سیس میں 841کروڑ روپے درآمد سے حاصل ہوئے ہیں۔ جولائی مہینہ سے 31اگست تک 75لاکھ 80ہزار جی ایس ٹی آر۔3بی فارم بھرے گئے ۔حکومت نے انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی سے 23165کروڑ روپے سنٹرل جی ایس ٹی اور 16623کروڑ روپے اسٹیٹ جی ایس ٹی اکاونٹ میں دیئے ہیں۔ باقاعدگی سے الاٹمنٹ کے بعد جون میں مرکزی حکومت کا مجموعی جی ایس ٹی ریونیو 40898کروڑ روپے اور ریاست کی مجموعی رقم 40862کروڑ روپے رہی ہے ۔ جون اور جولائی 2019کے لئے ریاستوں کو نقصان کی تلافی کے طورپر 27955کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔