اگنی پتھ مظاہرے۔ کئی ٹرینیں منسوخ ہونے کی وجہہ سے مسافرین پھنسے ہوئے ہیں

,

   

ہفتہ کے روز369ٹرینوں کو اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کی وجہہ سے منسو خ کردیاگیاہے
نئی دہلی۔ اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف احتجاج کے پیش نظر ہرتہ کے روز ٹرینیں منسوخ ہونے کی وجہہ سے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے سفر کرنے والے مسافرین کی ایک بڑی تعداد پھنسی ہوئی دیکھی گئی ہے

۔ٹرینوں کے طویل انتظار کے دوران لوگوں پلیٹ فارمس پر جہاں جگہ ملی وہاں پر بیٹھے دیکھے گئے ہیں۔ کئی لوگ پلیٹ فارمس پر جبکہ کئی لوگوں کوٹکٹ کاونٹرس کے قریب میں دیکھا گیاہے۔

انڈین ریلویز کے بموجب ہفتہ کے روز369ٹرینوں کو اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کی وجہہ سے منسو خ کردیاگیاہے۔ جس میں 210میل اور ایکسپریس ٹرینیں جبکہ 159مقامی مسافر بردار ٹرینیں شامل ہیں۔مصلح دستوں میں خدمات کے لئے ہندوستانی نوجوان کی بھرتی کے لئے ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو منگل کے روز مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی۔

اس اسکیم کے تحت منتخب ہونے والے نوجوانوں کو ’اگنی ویر“ کہاجائے گی۔اس سال46000کے قریب بھرتی عمل میں ائے گی۔ تاہم اس اسکیم کو حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والا تاریخ ساز اور تبدیلی لانے والے فیصلہ قراردیا جارہا ہے‘ جس کی وجہہ سے ملک بھر کی کئی ریاستوں میں مظاہرے اور احتجاج کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اس سے قبل دن میں ریلوے پولیس فورس نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک فلیگ مارچ کیاتاکہ غیرسماجی عناصر کو ٹرینوں کی بحالی میں رکاوٹ پیدا کرنے سے بعض رکھا جاسکے۔ دو دن قبل 16جون کے روز نانگولی ریلوے اسٹیشن پر15-20لوگ اکٹھا ہوئے او رایک ٹرین کا راستہ روک دیا اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاتھا