اہم خبر:پاکستان میں جماعت الدعوۃ کے چیف حافظ محمد سعید گرفتار

,

   

پاکستان میں جماعت الدعوۃ کے چیف حافظ محمد سعید کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کرلیا۔جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکرلیا ہے۔انسداد دہشت گردی ادارے نے چند روزپہلے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید اور دیگر مرکزی رہنماوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔

انسداد دہشت گردی ادارے نے دہشت گردوں کی مالی معاونت پر5 کالعدم تنظیموں کےرہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کئے تھے۔ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے،.سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم دعوة والارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ ، کالعدم المدینہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ،الحمد ٹرسٹ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ان افراد پرٹرسٹ کے نام پردہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کیلیے فنڈزاکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔پاکستان کی وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں‌ برس فروری میں جماعت الدعوۃ پر پابندی لگائی تھی ،اس سے قبل یہ جماعت واچ لسٹ میں‌ تھی۔ جماعت الدعوۃ پرامریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی پابندی لگا رکھی تھی۔

YouTube video