اہم قائدین کی کانگریس میں واپسی کیلئے مساعی

   

سدرشن ریڈی کی دہلی میں ملکارجن کھرگے سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
نظام آباد ۔11 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پردیش کانگریس کے ٹریزر و سابق ریاستی وزیر سدرشن ریڈی نے آج نیو دہلی میں اے آئی سی سی صدر ملکا ارجن کھر گے ، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کیشو وینو گوپال ، کل ہند کانگریس کے خازن پون کمار بنسل و دیگر سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی طورپر بات چیت کی ۔ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے اہم قائدین جو کانگریس سے علیحدگی اختیار کی تھی دوبارہ گھر واپسی کی ریونت یریڈی کی جانب سے اپیل کے بعد سدرشن ریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے اہم قائدین سے ربط پیدا کرتے ہوئے انہیں کانگریس میں دوبارہ واپس لانے کیلئے بڑے پیمانے پر کوششوں کو انجام دے رہے ہیں ۔ حال ہی میں ارکلہ نرساریڈی کو کانگریس میں کھمم کے جلسہ میں شامل کروایا تھا اور اہم قائدین سے رابطہ میں ہے ۔ بالکنڈہ حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے سنیل ریڈی کو کانگریس میں شمولیت کیلئے کوشش کرتے ہوئے کانگریس میں شامل کرنے کیلئے پردیش کانگریس کی جانب سے رضامندی ظاہر کیا ہے سنیل ریڈی عنقریب میں کانگریس میں شامل ہوں ہوں گے ۔ پردیش کانگریس صدر ریونت ریڈی اس خصوص میں سنیل ریڈی سے بات چیت بھی کی ہے ۔ اس معاملہ میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ سدرشن ریڈی ضلع کے پانچ نشستوں پر کامیابی کیلئے ابھی سے حکمت عملی کرتے ہوئے مرکزی قائدین سے ربط پیدا کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر اور کل ہند کانگریس کے صدر کو اس بارے میں واقف کروایا ۔