اہم پینل سے گڈکری کی بیدخلی پر این سی پی نے کہا”جب تم اونچے لوگوں کو چیالنج کرتے ہو‘ بی جے پی تمہیں نیچے لادیتی ہے“۔

,

   

گڈکری بے باکی کے ساتھ بات کرنے والے لیڈر ہیں جن کے تمام سیاسی جماعتو ں کے قائدین سے بہتر تعلقات ہیں‘ انہیں مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان کے ساتھ بی جے پی پارلیمانی بورڈ سے باہر نکال دیاگیاہے


نئی دہلی۔مذکورہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے چہارشنبہ کے روز بی جے پی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی پارلیمانی بورڈ سے بے دخلی پر طنز کیا اور کہا کہ پارٹی نے انہیں پینل سے نکال دیا ہے کیونکہ وہ ایک”چونکا دینے والے سیاست داں“ بن کر ابھر رہے ہیں۔

این سی پی ترجمان کلائیڈی کرسٹو نے ٹوئٹر پر کہاکہ”جب آپ کے قابلیت اورگنجائش میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ اونچے لوگوں کیلئے چیالنج بن جاتے ہیں تو آپ کو بی جے پی نیچے لادیتی ہے۔ داغدار اپ گریڈ ہوجاتے ہیں“۔

گڈکری بے باکی کے ساتھ بات کرنے والے لیڈر ہیں جن کے تمام سیاسی جماعتو ں کے قائدین سے بہتر تعلقات ہیں‘ انہیں مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان کے ساتھ بی جے پی پارلیمانی بورڈ سے باہر نکال دیاگیاہے۔

کرسٹو نے ٹوئٹر پر کہاکہ ”نتن گڈکری جی کو بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کرنا دیکھاتا ہے کہ ان کا قد ایک ذہین سیاست داں کی حیثیت سے بڑھ گیاہے“۔بی جے پی کی اعلی فیصلہ ساز کمیٹی سے ان دوقائدین کااخراج ان کے سیاسی رتبہ کو کم کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

مہارشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈناویوس کو گڈکری کا مخالف سمجھا جاتا ہے‘ انہیں بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی میں شامل کیاگیاہے۔

پچھلے ماہ گڈکری نے کہاتھا کہ بعض اوقات وہ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ سیاست چھوڑ دیں کیونکہ اب زندگی میں کچھ باقی نہیں رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کااظہار کیاہے کہ ان دنوں سیاست سماجی تبدیلی کی گاڑی بننے سے زیادہ اقتدار میں رہنے کے بارے میں ہے۔