ایئر انڈیا کے پانچ پائیلٹس کورونا سے متاثر

,

   

نئی دہلی: ایئر انڈیاکے پانچ پائیلٹس کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی نے یہ بات بتائی۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے کارگو جہاز کے ذریعہ چین گئے ہوئے تھے جہاں سے واپسی کے بعد انہیں اس وائرس کے علم ہوا۔ انہیں ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے۔ اسی دوران 18اپریل کو نئی دہلی سے چین کے گوانزو شہر کیلئے میڈیکل اشیاء پر مشتمل کارگو فلائٹ نے اڑان بھرا۔

آج وہ ہوائی جہاز واپس ہوا تو اس کے پائلٹس جو ایئر انڈیا کے بتائے گئے ہیں وہ اس وائرس متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ ایئر انڈیا کی جانب سے عالمی سطح پر کارگو فلائٹس چلائے جارہے ہیں۔ایئر انڈیا نے شنگھائی اور ہانگ کانگ کیلئے بھی میڈیکل کارگو کیلئے فلائٹس روانہ کیا تھا۔