ایاز صادق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

   

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صدیق قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو شکست دی۔ اسپیکر کے انتخاب کیلئے اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعہ ہوا جس میں ن لیگ کے سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر کو 91 ووٹ ملے ۔اسپیکر راجا پرویز اشرف نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے 292 ووٹ ڈالے گئے جس میں 291 درست اور ایک مسترد ہوا۔