ایرانی سپریم لیڈر کی امریکہ پر تنقید

   

تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ بحران امریکہ کا پیدا کردہ ہے اور امریکہ ایسے ہی بحرانوں کی وجہ سے زندہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تنازعہ کی وجوہات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ اس سے مراد روس کا یہ مطالبہ ہے کہ یوکرین کو ناٹو اتحاد میں شامل نہ کیا جائے اور ناٹو مشرق کی جانب اپنی توسیع روک دے۔