ایرانی مسلح افواج کی دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر : اسماعیل بقائی

   

تہران ۔ 11 جولائی (ایجنسیز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے بہادر محافظ ملک کے ساحلوں، جزیروں، سرحدوں اور دیگر حساس مقامات پر مسلسل دشمن کی نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج مکمل چوکس ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ایران کی سلامتی اور عوام کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنی افواج کی ثابت قدمی، قربانیوں، دفاعِ وطن میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔