ایرانی و فرانسیسی صدور میں اہم امور پر تبادلہ خیال

   

ایرانی صدر ابراہیم رِئیسی نے فرانسیسی ہم منصب امانویل میکرون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ایرانی ایوان صدر کیمطابق، دونوں صدور نے نیوکلیئر مذاکرات، دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور یمن و لبنان کے حوالے سے بات چیت کی۔ بات چیت میں ایران کے ساتھ مذاکراتی پیش رفت میں مفاہمت اور سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ فریقین ہمارے اقدامامت کے تناظر میں پابندیوں کو ختم کریں اور ان کی ضمانت ہمیں فراہم کریں۔ فرانسیسی صدر نے بھی اس بات کی تائید کی کہ ایران امریکہ پر عدم اعتماد کے حوالے سے حق بجانب ہے جنہیں رفع کرنے کیلیے واشنگٹن کو اقدامات کرنا ہونگے۔