واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) امریکہ کی جانب سے مسلط جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے مفاہمتی یادداشت ختم کرنے اور امریکہ سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے 180 اراکین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے ۔ چار ماہ میں منعقد اس پہلے اجلاس میں ضوابط میں ترامیم بھی منظور کی گئیں جن کے تحت ہنگامی حالات میں ورچوئل اجلاس منعقد کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک منیجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔ 290 رکنی پارلیمنٹ میں 180 اراکین نے بیان جاری کرکے امریکہ سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا ۔