ایران او رسعودی عربیہ معمول پر آنی والی با ت چیت بہت جلد شروع کریں گے۔ ایف ایم

,

   

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ انہوں نے ا س بات کا بھی ذکر کیاکہ کویت اور متحدہ عرب امارات سے تعلق بہتر ہوئے ہیں کیونکہ ان دونوں ممالک نے اپنے سفیر تہران واپس بھیجا ہے۔


تہران۔ سرکاری نیوز ایجنسی ائی آر این اے کی خبر ہے کہ ایران کے خارجی وزیرعامر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اورسعودی عربیہ بہت جلد معمول پرآنے والی بات چیت کے دوبارہ آغاز کے متمنی ہیں۔

عامر عبداللہیان نے ایران کی درالحکومت تہران میں قطر کے اپنے ہم منصب محمدبن عبدالرحمن التھانی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کے دوران ایران او رریاض کے درمیان میں اگلے دور کے مذاکرت پر تبصرہ کیاہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ انہوں نے ا س بات کا بھی ذکر کیاکہ کویت اور متحدہ عرب امارات سے تعلق بہتر ہوئے ہیں کیونکہ ان دونوں ممالک نے اپنے سفیر تہران واپس بھیجا ہے۔

انہو ں نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ایران او ربحرین کے درمیان بالواسطہ پیغامات کاتبادلہ ایک ثالث کے ذریعہ جاری ہے اور کہاکہ دونوں فریقین مذاکرات کے مرحلے سے بہت اچھی طرح سے گذر کر اگلے مرحلے میں داخل ہوسکتے ہیں جو کہ دیر پا تعاون کی توسیع ہے۔

مملکت سعودی عربیہ کی جانب سے ایک شیعہ عالم دن کو سزائے موت دینے کے بعد ایران میں سعودی سفارت خانے پر پیش ائے حملے کے جواب میں 2016کے ابتداء میں سعودی عربیہ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرلئے تھے۔

باہمی تعلقات میں بہتری اورعلاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے عراق نے ایران اورسعودی عربیہ کے مابین 2021میں چار دور کی بات چیت کی میزبانی کی او رپانچویں دور کی با ت چیت پچھلے سال اپریل میں پیش ائی تھی۔